غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا

Wait 5 sec.

مراکش کے فوجی افسران غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق مراکشی فوجی اٹھارہ جون کو جنوبی اسرائیل میں قائم انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے ہیڈکوارٹر پہنچے ہیں۔مراکش غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس میں شمال ہونے والا پہلا عرب ملک ہے۔ مراکش نے فروری میں غزہ میں پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس، غزہ کیلیے کس ملک نے کیا اعلان کیا؟استحکام فورسامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا تھا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مجھے توقع ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس بہت جلد تعینات کی جائے گی۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کا معاملہ ابھی بہتر چل رہا ہے، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی طرف سے مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں طاقتور ممالک کا اتحاد رضاکارانہ طور پر مدد کیلیے تیار ہے۔