عالمی ادارہ صحت کے مطابق 21 جون کے بعد سے یورپ میں ’زیادہ درجہ حرارت سے منسلک‘ 1300 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں گھر، کام کی جگہیں اور سکول ایسی گرمی کو مدِ نظر رکھ کر تعمیر نہیں کیے گئے ہیں۔