یو اے ای کی پہلی مسافر ٹرین : ریاستوں کے فاصلے سمٹ گئے

Wait 5 sec.

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کردیا ہے جسے مختلف ریاستوں سے منسلک کیا جا رہا ہے، اتحاد ریل نے شیڈول جاری کر دیا۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جدید ریلوے نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اتحاد ریل نے پہلی مسافر ٹرین سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 30 جون 2026 سے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان مسافر ٹرین چلائی جائے گی، جبکہ ملکی سطح پر ریل نیٹ ورک کا باضابطہ افتتاح 30 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آلنہیان نے ابوظبی کے محمد بن زاید سٹی میں نئے مسافر ٹرین اسٹیشن کا افتتاح کیا۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس شروع کی جائے گی، جس کے ذریعے دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ میں مکمل کیا جاسکے گا۔اعلان کے مطابق دبئی اور الدھید کے اسٹیشن 30 ستمبر 2026 کو کھولے جائیں گے جبکہ الظفرہ کے علاقے میں واقع اسٹیشنز 30 دسمبر 2026 سے فعال ہوں گے۔ منصوبے کا آخری مرحلہ 30 مارچ 2027 کو مکمل ہوگا، جب ٹرین سروس شارجہ تک پہنچ جائے گی۔جدید سہولیات سے آراستہ نیا اسٹیشناس موقع پر ولی عہد ابوظبی کو اسٹیشن میں جدید سہولیات، انفارمیشن مینجمنٹ سسٹمز اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مسافر اسٹیشنوں پر کیفے، ریستوران، ریٹیل آؤٹ لیٹس اور عالمی برانڈز کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ ٹرین کے اندر کھانے پینے کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی تاکہ مسافروں کو آرام دہ اور معیاری سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ٹکٹوں کی فروخت 23 جون سے شروع کردی گئی ہے، ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان سفر کے لیے کمفرٹ کلاس کا کرایہ 55 درہم جبکہ پریمیم کلاس کا کرایہ 120درہم سے شروع ہوگا۔اتحاد ریل کے بیڑے میں ابتدائی طور پر 13 ٹرینیں شامل ہوں گی، جن میں ہر ٹرین تقریباً 400 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مسافر 23 جون 2026 سے اتحاد ریل کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے اپنی ٹکٹیں بک کرا سکیں گے۔