بیجنگ (29 جون 2026): چین نے جاپان کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جاپان کی 20 کمپنیوں اور تنظیموں کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہےغیر ملکی میڈیا نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چین نے جاپان کے ان اداروں پر ایسے سامان کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔چین نے 20 جاپانی اداروں کو واچ لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے، جنہیں حساس اشیا کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضروری ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی۔چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ اور بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ ان پابندیوں سے معمول کے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے، چین نے خبردار کردیا