واشنگٹن (29 جون 2026): سابق امریکی سفیر رچرڈ شرمر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپ بند کروانے میں بھی پاکستان نے کردار ادا کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ شرمر کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپ بند کروانے میں بھی پاکستان نے کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں ہی واشنگٹن اور تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے ہیں۔رچرڈ شرمِر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا اور ایران کو دوبارہ حملے روکنے پر آمادہ کیا۔ توقع ہے کہ منگل کو دوحہ میں ہونے والی بات چیت میں پاکستان اور قطر بطور ثالث شریک ہوں گے، تاکہ کشیدگی کم کرنے میں مدد کی جا سکے۔سابق سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سےحالیہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے۔ حملوں کے ذریعے امریکا اور ایران نے مفاہمتی یاداشت پر اپنے اپنے موقف کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور اب دونوں سفارت کاری پر تیار ہیں۔امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا