نئی دہلی: لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کانگریس کے تمام جنرل سکریٹریوں، ریاستی کانگریس کمیٹیوں کے صدور، مختلف محکموں کے سربراہان، ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور اور شہری کانگریس کمیٹیوں کے صدور کو خط لکھ کر انڈین یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کی ’چھاتروں کی گونج‘ مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو درپیش تعلیمی اور روزگار کے بحران کو منظم انداز میں ملک بھر کے سامنے لانا وقت کی ضرورت ہے۔راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ ہندوستان کے نوجوان ایک غیر معمولی بحران سے گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مسلسل پرچہ لیک ہونے کے واقعات، امتحانات کی منسوخی، بار بار دوبارہ امتحانات کا انعقاد، سرکاری بھرتیوں میں تاخیر، خالی سرکاری آسامیوں، بڑھتی بے روزگاری اور تعلیم کی بلند ہوتی لاگت نے نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹا میں منعقدہ ’چھاتروں کی گونج‘ ریلی کے دوران انہوں نے تعلیمی نظام پر عوامی گفتگو کا آغاز کیا تھا۔ ان کے مطابق موجودہ نظام نوجوانوں پر غیر معمولی دباؤ ڈالتا ہے، انہیں قرض کے بوجھ تلے دبا دیتا ہے اور مسلسل ذہنی تناؤ و غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا رکھتا ہے، جس کے باعث انہیں اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے سخت حالات میں کرنے پڑتے ہیں۔"We need to expose the truth of the oppression and extortion being faced by India’s youth and create the momentum for a message to be carried across the country in a coordinated and effective manner."LoP Shri @RahulGandhi writes to all General Secretaries/In-Charges, PCC… pic.twitter.com/WUdDjR1GMs— Congress (@INCIndia) June 27, 2026راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے استحصال اور لوٹ کھسوٹ کی حقیقت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پارٹی کی تمام تنظیمی اکائیوں سے کہا کہ وہ مربوط اور مؤثر انداز میں اس پیغام کو ملک بھر تک پہنچائیں تاکہ نوجوانوں کو موجودہ نظام سے نجات دلانے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کی سمت ایک مضبوط عوامی تحریک کھڑی کی جا سکے۔کانگریس نے بھی اس خط کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے تمام تنظیمی عہدیداروں سے انڈین یوتھ کانگریس اور نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے ساتھ مل کر ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے، تاکہ نوجوانوں کے مسائل کو قومی سطح پر مؤثر انداز میں اٹھایا جا سکے۔एक और पेपर लीक।एक और परीक्षा रद्द।इस बार महाराष्ट्र का TET।देश की शिक्षा और परीक्षा व्यवस्था को वसूली का सिस्टम बना दिया गया है, जिससे देश का हर युवा असुरक्षित है। यह सिर्फ पेपर लीक नहीं,यह युवाओं के भविष्य की चोरी है।— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 27, 2026ادھر راہل گاندھی نے ایکس پر جاری اپنے تازہ بیان میں مہاراشٹر کے ٹیچر اہلیت امتحان کا پرچہ لیک ہونے اور امتحان منسوخ کیے جانے پر بھی سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ایک اور پرچہ لیک، ایک اور امتحان منسوخ، اس بار مہاراشٹر کا ٹیچر اہلیت امتحان۔‘‘انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کے تعلیمی اور امتحانی نظام کو ’وصولی کا نظام‘ بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہر نوجوان خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صرف پرچہ لیک ہونے کا معاملہ نہیں بلکہ ’یہ نوجوانوں کے مستقبل کی چوری ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کے مسائل، امتحانی بے ضابطگیوں اور بھرتیوں میں تاخیر کے خلاف ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو ملک گیر سطح پر مضبوط بنایا جا رہا ہے۔