نوئیڈا میں پھر ہوا ’اے سی بلاسٹ‘، فلک بوس عمارت میں زبردست آتشزدگی کے بعد ہنگامہ، علاقے میں دہشت

Wait 5 sec.

قومی راجدھانی خطہ میں آتشزدگی کا قہر جاری ہے۔ اب این سی آر کے تحت آنے والے مغربی اتر پردیش کے نوئیڈا میں بھیانک آتشزدگی کی واردات سامنے آئی ہے۔ نوئیڈا میں ایک بلند و بالا عمارت میں پیر کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پایا۔نوئیڈا واقع ’آئیوی کاؤنٹی سوسائٹی‘ میں خوفناک آتشزدگی، بارہویں منزل پر لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاریسوسائٹی زبردست آگ لگنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ متاثرہ عمارت سے لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ عمارت کے نیچے جمع بھیڑ کی طرف سے بھی فلیٹ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی آوازیں سنی گئیں۔ آگ کے بلند ہوتے شعلے اور سیاہ دھواں آسمان کی طرف اٹھتا دیکھ کر لوگوں میں چیخ وپکار مچی ہوئی تھی۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ تکنیکی خرابی یا اے سی میں شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اپارٹمنٹ کو پہنچنے والے نقصان کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔فی الحال اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آتشزدگی کی واردات نوئیڈا کے سیکٹر 119 واقع ایک سوسائٹی میں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح سیکٹر 119 کی آرنیا سوسائٹی کے ایک ٹاور سے پیر کی صبح دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ لگنے کی اطلاع آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو دی اور آگ پر قابو پانے کی اپنی سطح پر بھی کوششیں شروع کر دیں۔آگ کے شعلوں نے تیزی سے قریبی فلیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے آس پاس کے مکینوں سے بھی فلیٹ خالی کرنے کی اپیل کی۔ اطلاع پاکر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ عمارت کی 22ویں منزل پر لگی تھی اور اس کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کو بھی کافی مشقت کرنا پڑی۔#WATCH | Noida, Uttar Pradesh: Fire broke out at a a flat at Aranya Society, Sector-119, within the jurisdiction of the Sector-113 Police Station. Six fire service tenders have arrived at the scene. Firefighting operations are underway. There have been no casualties as of now. pic.twitter.com/pDukGRov5V— ANI (@ANI) June 29, 2026اس دوران نوئیڈا کے چیف فائر آفیسر بھی جائے وقوع پر پہنچے۔ سی ایف او کے ساتھ ہی پولیس بھی پہنچی۔ اس واردات کی وجہ اے سی دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 22ویں منزل پر واقع فلیٹ کی بالکونی میں نصب اے سی میں دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد لگنے والی آگ نے پاس کے ایک فلیٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ دریں اثنا اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آتشزدگی واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر سطح پر چوکسی برقرار رکھی جائے۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اگر کوئی زخمی ہو تو مناسب علاج کا بندوبست کیا جائے۔