امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تاحال کوئی رقم دی گئی نہ ہی ان کے فنڈز ریلیز کیے گئے ہیں۔سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائےہرمز میں جہازوں سےکوئی ٹیکس نہیں لیاجارہا، غلط معلومات فراہم کی گئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیئےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا اور رقم امریکی کسانوں اور فارمرز کو دی جائے گی، امریکی کسانوں سے فنڈز کے بدلے مکئی، گندم اور سویابین خرید کر ایران بھیجی جائےگی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں خوراک کی قلت ہے تمام اشیا صرف امریکا سےخریدی جائیں گی۔