عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی

Wait 5 sec.

لندن(24 جون 2026): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برینٹ کروڈ حالیہ مہینوں کی کم ترین سطح پر آ گیا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین تجارتی سیشن کے دوران تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی کم ہو کر 73 ڈالر فی بیرل جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی یہ سب سے کم ترین سطح ہے۔ قیمتوں میں اس نمایاں کمی کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں کمی اور سپلائی کی صورتحال میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔