اہلیہ کے منع کرنے پر میں کہتا ہوں ’’لوگوں کو میرا ڈانس پسند ہے‘‘

Wait 5 sec.

پنسلوینیا (24 جون 2026): امریکی ریاست پنسلوینیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں اپنی اہلیہ میلانیا کے مشورے کا ذکر کیا۔تقریب میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اُن کی خوب صورت اہلیہ اکثر ان سے کہتی ہیں کہ ’’ڈارلنگ، پلیز ڈانس نہ کریں، یہ صدارتی وقار کے مطابق نہیں ہے۔‘‘ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’لیکن میں کہتا ہوں کہ لوگوں کو میرا ڈانس بہت پسند ہے۔‘‘یہ بات انھوں نے مشہور وائی ایم سی اے گانے پر کیے جانے والے مخصوص ڈانس کے انداز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہی، جو وہ اکثر انتخابی ریلیوں کے اختتام پر پیش کرتے ہیں اور حاضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Republic (@republicworld)تارکین وطن کے لیے خوشخبری، امریکی وفاقی جج نے امیگریشن عدالتوں کے باہر اور اندر گرفتاریوں پر پابندی لگا دیدریں اثنا، خطاب میں انھوں نے کہا کہ ایک اور الیکشن لڑنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، اور کہا مجھے پھر سے الیکشن لڑنا بہت پسند ہے۔ٹرمپ نے اپنی مختصر ترین جنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا وینزویلا میں ہم نے 48 منٹ کی جنگ لڑی، اور اس جنگ کی قیمت 48 گنا زیادہ وصول کر لی، وینزویلا میں اتنا تیل ہے کہ انھیں خود سمجھ نہیں آتا کہ اس کا کیا کریں۔اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف بائیڈن، اوباما اور بش نے کچھ نہیں کیا، اوباما نے ایران کو 1.7 ارب ڈالر طیارے میں بھر کر دے دیے، اب آبنائے ہرمز سے ریکارڈ 19 ملین بیرل تیل ایک دن میں گزرا ہے، میں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔