رشبھ پنت نے صرف 3 الفاظ میں لکھا ایل ایس جی کے لیے الوداعی پیغام

Wait 5 sec.

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کا ساتھ چھوڑ دیا۔ منگل (23 جون) کو آئی پی ایل نے رشبھ پنت کے واپس دہلی کیپیٹلس (ڈی سی) میں جانے کی باضابطہ معلومات شیئر کیں۔ ریلیز میں بتایا گیا کہ ٹریڈ ڈیل کے ذریعہ رشبھ پنت دہلی میں واپس چلے گئے اور ان کی جگہ ہندوستانی اسپنر کلدیپ یادو نے لکھنؤ کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ اب پنت نے لکھنؤ کا ساتھ چھوڑنے کے بعد صرف 3 الفاظ میں فرنچائز کو الوداع کہہ دیا۔واضح رہے کہ رشبھ پنت کو لکھنؤ نے 2025 سیزن کے لیے میگا آکشن میں 27 کروڑ روپے کی قیمت میں خریدا تھا۔ اس کے ساتھ ہی رشبھ پنت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔ انہیں ٹیم کا کپتان بنایا گیا، لیکن دونوں ہی سیزن میں ان کی کپتانی میں ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ پنت اور لکھنؤ کے درمیان رشتے خراب ہونے لگے۔آئی پی ایل 2026 میں لکھنؤ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد فرنچائز نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنت نے خود کپتانی سے ہٹنے کی درخواست کی تھی، جسے فوری طور پر قبول کر لیا گیا۔ حالانکہ اس کے بعد کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پنت خود کپتانی سے نہیں ہٹے تھے، بلکہ انہیں ہٹایا گیا تھا۔ اس کے کچھ ہی وقت بعد پنت فرنچائز سے الگ ہو کر اپنی پرانی ٹیم دہلی میں واپس لوٹ گئے۔Rishabh Pant's Instagram story for LSG. pic.twitter.com/Z9NXUmhO16— Cricket Central (@CricketCentrl) June 23, 2026اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کھلاڑی کسی ٹیم سے الگ ہوتے ہیں، تو کافی جذباتی نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لمبا چوڑا پوسٹ لکھتے ہیں، لیکن رشبھ پنت نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے صرف 3 الفاظ میں ایک بہت ہی سادہ سا پیغام لکھ کر ٹیم کو الوداع کہہ دیا۔ پنت نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تھینک یو ٹیم۔‘ اگر رشبھ پنت کے آئی پی ایل کیریئر پر نظر ڈالیں تو اب تک وہ 139 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 136 اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 33.60 کی اوسط اور 146.79 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3865 رن بنائے ہیں، جس میں 2 سنچریاں اور 20 ہاف سنچریاں شامل ہیں۔