ٹروتھ سوشل پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نہ کوئی ٹول ٹیکس عائد کیا جا رہا، اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔‘ دوسری جانب بی بی سی فارسی کے مطابق ایران نے امریکہ سے زرعی اور دواسازی کی مصنوعات خریدنے کے دعووں کی تردید کی ہے۔