یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

Wait 5 sec.

فرانس اور جرمنی میں گرمی سے بچنے کے لیے تیراکی کرنے جانے والے 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ درجۂ حرارت میں اس اضافے کی ایک فوری وجہ ’ہیٹ ڈوم‘ ہے: گرم ہوا جو صحراۓ صحارا سے شمال کی طرف بڑھتی ہے اور یورپ کے اوپر آ کر ’پھنس‘ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔