ایمریٹس ایئرلائن نے موسم گرما میں ایسی آفر شروع کی ہے جس پر دبئی پہنچنے والے مسافروں کو ریٹرن ٹکٹ بک کروانے پر ہوٹل میں مفت قیام کی سہولت فراہم کرے گی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 22 جون سے 12 جولائی کے درمیان فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس مین ریٹرن ٹکٹ بک کروانے والے مسافر جے ڈبلیو میریٹ مارکیس میں دو راتوں کا مفت قیام حاصل کرسکتے ہیں۔پریمیئم اکانومی یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو ایک رات کا مفت قیام مل سکے گا۔واضح رہے کہ یہ آفر دبئی کے لیے یا 24 گھنٹے سے زیادہ کے دبئی اسٹاپ اوور والے اہل ریٹرن ٹکٹوں پر لاگو ہوتی ہے، بشرطیکہ سفر 25 جون سے 30 ستمبر کے درمیان کیا جائے۔دبئی میں کرایہ پر رہنے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئیوسطی دبئی میں واقع ‘جے ڈبلیو میریٹ مارکیس’ مسافروں کو ریستورانوں، سپا، جم کی سہولیات اور شہر کے خوبصورت نظارے کے سامنے بنے آؤٹ ڈور پول تک رسائی فراہم کرتا ہے۔امارات کے ڈپٹی پریذیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا کہ چاہے زائرین سکون، ایڈونچر، تفریح یا ان تینوں کا امتزاج چاہتے ہوں، دبئی گرمیوں کی کسی بھی چھٹی کے آغاز کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔Latest International News and Breaking News from ARY Newsانہوں نے مزید کہا کہ ہم مسافروں کو ہوٹل میں مفت قیام کے ساتھ اس شہر سے مزید لطف اندوز ہونے کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ وہ شاپنگ، تفریح، کھانے پینے اور فیملی کے لیے موزوں سرگرمیوں کے اس شاندار سلسلے سے فائدہ اٹھا سکیں جو دبئی میں گرمیوں کے تجربے کو منفرد بناتے ہیںمسافر اس مہم میں شامل مقامات پر اپنے درست شناختی کارڈ کے ساتھ اپنا فزیکل یا ڈیجیٹل بورڈنگ پاس دکھا کر ان آفرز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔