ووٹر آئی ڈی، آدھار کارڈ یا پاسپورٹ، وزارتِ خارجہ کے بیان نے انڈیا میں شہریت پر بحث کیوں چھیڑ دی؟

Wait 5 sec.

اگر پاسپورٹ کو شہریت کا حتمی ثبوت نہیں مانا جاتا، تو پھر کسی شخص کی انڈین شہریت ثابت کرنے کے لیے کون سی دستاویز فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے؟ یہ سوال نہ صرف قانونی نوعیت کا ہے بلکہ اس کے سماجی اور سیاسی اثرات بھی نمایاں ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب شناخت، شہریت اور ووٹنگ کے حقوق جیسے معاملات پہلے ہی حساس بحث کا حصہ ہیں۔