نئی دہلی : اترپردیش کے شہر وارانسی میں 1000 سال پرانی تاریخی مسجدگنجِ شہیداں کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔بھارت میں برسرِاقتدار بی جے پی کی ہندوتوا قیادت مسلمانوں کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے پر تل گئی، بھارتی ریاست اترپردیش کے تاریخی شہر وارانسی میں واقع 1000 سال قدیم "گنجِ شہیداں” مسجد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔معروف بھارتی جریدے ‘مسلم مرر’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی سرکار مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی وجود کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ 45 دنوں کے دوران 23 سے زائد مساجد، مدارس، عیدگاہیں اور درگاہیں منہدم کیں ، اب ہندوتوا سرکار کی جانب سے 1000 سال پرانی تاریخی مسجد سے لے کر 200 سال پرانی درگاہوں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صرف مئی سے اب تک 20 سے زائد مسلم مذہبی مقامات کو مسمار کیا جا چکا ہے، جبکہ اترپردیش کے ہی شہر سنبھل میں ایک 600 سال پرانی درگاہ کو عدالت سے ریلیف نہ ملنے کے بعد زمین بوس کر دیا گیا۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وارانسی میں 1000 سال پرانی گنجِ شہیداں مسجد کو مسمار کرنے کے نوٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مسلمانوں کی تاریخ اور شناخت مٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے، مودی سرکار ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور اقلیتوں کے حقوق سمیت مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنائے۔دوسری جانب، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "جسٹس فار آل” نے بھی بھارت میں مسلم مذہبی اور تاریخی مقامات کی منظم مسماری اور انہیں لاحق شدید خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں بی جےپی کی ہندوتواقیادت مسلمانوں کی تاریخ اورشناخت مٹانےمیں مصروفہندوتواایجنڈےکی تکمیل،مودی سرکارمسلمانوں کےمذہبی اورثقافتی وجودکومٹانےپرتل گئیاترپردیش میں1000سال قدیم گنجِ شہیداں مسجدبھی مسلم دشمن مودی سرکارکےنشانےپراترپردیش کےشہروارانسی میں1000سال پرانی تاریخی مسجدگنجِ شہیداں کومسمارکرنےکانوٹس جاری کر دیاگیا،بھارتی جریدہ مسلم مرربی جےپی حکومت نے45دنوں میں23سےزائدمساجد، مدارس،عیدگاہیں اوردرگاہیں مسمارکردیں، مسلم مررہندوتوا سرکارنے1000سال پرانی مسجدسےلےکر200سال پرانی درگاہ تک مسلم مذہبی مقامات کونشانہ بنایا،مسلم مررمئی سے اب تک بی جے پی نے20 مذہبی مقامات، جن میں مساجد، درگاہیں اورمدارس شامل ہیں، منہدم کیےجاچکےہیں،مسلم مرربھارتی ریاست اترپردیش کےشہرسنبھل میں 600 سال پرانا درگاہ عدالت سے ریلیف نہ ملنےکےبعدمنہدم کیاگیا،مسلم مررصدرپاکستان آصف زرداری نےمسجد گنجِ شہیداں پر گہری تشویش کاکرتےہوئےکہابھارت ایسی کارروائیاں فوری طورپربندکرےاوراقلیتی حقوق و مشترکہ ثقافتی ورثےکےتحفظ کویقینی بنائےانسانی حقوق کی تنظیم جسٹس پارآل نےبھارت میں تاریخی مسلم مذہبی مقامات کی مسماری اورانہیں لاحق خطرات پرگہری تشویش کا اظہارکیا