کرپٹ اور ناکام نیویارک ٹائمز کی سرخی ہے ’’تقریباً 4 ماہ کی جنگ کے بعد کیا بدلا؟‘‘: ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (22 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ اور اس کی سُرخی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرتھ سوشل پر اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’تم کرپٹ اور بزدل ہو۔‘‘امریکی صدر نے لکھا کہ کرپٹ اور ناکام نیویارک ٹائمز کی سرخی تھی ’’تقریباً 4 ماہ کی جنگ کے بعد کیا بدلا؟ تجزیہ کار زیادہ کچھ نہیں بتاتے!‘‘ اس پر انھوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ’’کیا واقعی؟‘‘ٹرمپ نے اس کے بعد وہی چیزیں گنوائیں جو ایران جنگ کے آغاز ہی سے وہ روز میڈیا کو گنواتے رہے ہیں، یعنی ’’ان کی فوج ختم ہو چکی ہے، ان کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ ختم ہو چکی ہے، ان کے لانچنگ پیڈز، میزائل، ڈرونز اور ان کی تیاری کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔‘‘صدر ٹرمپ نے مزید یاد دلایا ’’اُن کی اعلیٰ قیادت کی دونوں صفیں ختم ہو چکی ہیں، ان کی مہنگائی 250 فی صد پر پہنچ چکی ہے، ان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ان کے فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے، تیل دھڑا دھڑ نکل رہا ہے، اور امریکی اسٹاک مارکیٹ اور روزگار ریکارڈ بلند ترین سطح پر ہیں۔‘‘امریکا ایران نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیاامریکی صدر نے لکھا کہ ’’یہ ہے وہ جو تبدیل ہو چکا ہے، اے کرپٹ اور اخلاق باختہ بزدلو!‘‘ایک اور پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ’’کرپٹ اور زوال پذیر نیویارک ٹائمز جس انداز میں شدید نقصان اٹھانے والے اور بری طرح متاثرہ ایران سے متعلق خبروں کو جعلی اور من گھڑت ’’حقائق‘‘ کے ذریعے پیش کر رہا ہے، وہ میری رائے میں ’’غداری‘‘ کے مترادف ہے۔ میں ان کی تمام جھوٹی اور مضحکہ خیز رپورٹنگ کو ان کے خلاف اپنے کئی ارب ڈالر کے مقدمے میں شامل کروں گا۔ یہ مجرم ہیں!‘‘