ایران سے مذاکرات ناکام ہونے پر ٹرمپ کا متبادل منصوبہ بے نقاب ہوگیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن(22 جون 2026): مشہور سینیئر ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر ٹرمپ کا متبادل منصوبہ تیار ہے۔اپنی جارحانہ خارجہ پالیسی اور مشرق وسطیٰ سے متعلق سخت بیانات کے لیے مشہور سینیئر ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایک متبادل پلان تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سینیٹر لنزے گراہم نے بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں بارآور ثابت نہ ہوئیں، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا کنٹرول طاقت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فوجی آپریشن اور سیکیورٹی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس (ٹول ٹیکس) بھی عائد کی جا سکتی ہے۔سینیٹر لنزے گراہم نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانا چاہیے۔ انہوں نے قوی امکان ظاہر کیا کہ یہ تمام اہم ترین پیش رفت موجودہ سال دو ہزار چھبیس میں ہی ہونے جا رہی ہے۔