وینزویلا: قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہو گئی، 4000 سے زائد زخمی

Wait 5 sec.

کراکس (26 جون 2026): وینزویلا میں گزشتہ روز آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہو گئی 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔وینزویلا میں بدھ اور جمعرات کی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے جانی اور مالی نقصانات بڑھتے جا رہے ہیں اور اب تک 235 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 4300 افراد زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔گزشتہ روز 40 سیکنڈ کے وقفے 7.2 اور 7.5 کی شدت سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے لاگویرا شہر کی بلند وبالا عمارتوں کو چند سیکنڈوں میں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ کراکس اور دیگر علاقوں میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے، بجلی کے کھمبے اور درخت تک اکھڑ گئے۔ملبے تلے دبے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں، جب کہ ہلاکتیں دس ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔زلزلے کے باعث سڑکوں اور عمارتوں میں خطرناک دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ، تعلیمی سرگرمیاں اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جب کہ شدید نقصان کے باعث وینزویلا کا مرکزی ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا۔زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے سے کولمبیا، امریکی ریاست کیلیفورنیا، کیربیئن جزائر اور جاپان بھی لرز اُٹھے۔دریں اثنا دو طاقتور زلزلوں سے لرزنے والے وینزویلا کی مدد کے لیے دنیا بھر سے امدادی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مختلف ممالک، عالمی اداروں اور فلاحی تنظیموں نے نقد امداد، ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی سامان متاثرہ علاقوں کی جانب بھیجنا شروع کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے بتایا کہ عالمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اور بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی۔امریکی محکمہ خارجہ نے وینزویلا کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 5 کروڑ ڈالر اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام اور دیگر امدادی اداروں کے لیے جبکہ 10 کروڑ ڈالر اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ میں دیے جائیں گے۔ویٹی کن نے بھی زلزلہ متاثرین کے لیے ایک لاکھ یورو کی فوری امداد مختص کر دی ہے جبکہ معروف شیف اور ورلڈ سینٹرل کچن کے بانی خوسے آندریس نے کاراکاس میں متاثرین کو کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے مزید 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔