دہلی: یمنا بازار میں چلا انتظامیہ کا بلڈوزر، بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں 300 سے زائد گھر زمیں دوز

Wait 5 sec.

قومی راجدھانی دہلی کے یمنا وہار میں انتظامیہ کی جانب سے بڑی بلڈوزر کارروائی انجام دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے نگم بودھ گھاٹ کے قریب یمنا بازار میں آج صبح تقریباً 6:30 بجے بلڈوزر کارروائی شروع کی گئی۔ اس موقع پر بھاری پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس دوران پولیس نے یمنا بازار کے ارد گرد بیریکیڈنگ کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے بدھ کی رات تک یہاں گھروں کو خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ یہاں رہنے والوں کو اس سے پہلے بھی وقتاً فوقتاً گھر خالی کرنے کے نوٹس ملتے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر تقریباً 310 سے زیادہ گھر تھے۔ایم سی ڈی کی دہلی میں فیض الٰہی مسجد کے قریب بلڈوزر کارروائی!ڈی ڈی ایم اے نے 2 جون کو سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے تحت 23 جون تک گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا اور عوامی نوٹس کے ذریعہ  24 جون سے کارروائی کرنے کی بات کہی تھی۔ 13 مئی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت یمنا بازار کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ نوٹس کی کارروائی کے بعد انتظامیہ نے جمعرات (25 جون) کی صبح اس علاقے میں بلڈوز کی کارروائی شروع کر دی۔انتظامیہ کی جانب سے یمنا بازار میں 300 سے زیادہ گھروں کو بلڈوز کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا تھا۔ انتظامیہ نے ان تمام گھروں کو گرانے کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی تھیں۔ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 5 بلڈوزر موقع پر پہنچے اور کارروائی شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ سیلاب زدہ علاقوں میں آتا ہے۔ جب یمنا ندی میں سیلاب آتا ہے تو یہاں پر خطرہ رہتا ہے، اسی لیے اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔سیلاب کے دوران اس علاقے میں پانی بھر جانے سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ تاہم مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ یہاں پر ان کی کئی نسلیں گزر گئی ہیں۔ ان کا کہناٰ ہے کہ وہ عدالت بھی گئے تھے لیکن انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ بتا دیں کہ بلڈوزر کارروائی کے دوران یمنا بازار کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا تھا۔#WATCH | Delhi Development Authority (DDA) conducts a demolition drive in the Yamuna Bazar area near Nigam Bodh Ghat to remove unauthorised structures and encroachments. pic.twitter.com/8G5fChCYdr— ANI (@ANI) June 25, 2026دراصل یمنا بازار کا علاقہ یمنا کے ’’او-زون‘‘ بیلٹ کے تحت میں آتا ہے۔ حکومت کی طرف سے ضابطوں کے مطابق یمنا کی اس پوری بیلٹ پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہاں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔ یمنا بازار سے آرہی کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں بلڈوزر کی کارروائی چل رہی ہے۔ ایسی حالت میں لوگ اپنے گھروں سے ضروری اشیاء کو ہٹاتے ہوئے نظر آئے۔