ایران اپنی رقم سے امریکی کسانوں سے خوراک خریدے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (25 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اپنے منجمد اثاثوں سے امریکی کسانوں سے خوراک خریدے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صحافی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب تک کوئی رقم دی گئی اور نہ فنڈ ریلیز کیے گئے ہیں۔ امریکا، ایران کے منجمد فنڈز خود کنٹرول کرے گا اور رقم امریکی کسانوں کو دی جائے گی۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا ٹروتھ پوسٹ پر لکھا کہ کہا کہ ایران میں خوراک کی قلت ہے۔ امریکی کسانوں سے فنڈ کے بدلے مکئی، گندم اور سویابین خرید کر ایران بھیجی جائے گی، تمام اشیا صرف امریکا سے ہی خریدی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں سے ایران کوئی ٹیکس نہیں لے رہا۔ غلط معلومات فراہم کی گئیں تو مذاکرات فوری ختم کر دیے جائیں گے۔دریں اثنا ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے دورے کے دوران امریکی معائنہ کار بھی اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے ساتھ شامل ہوں گے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی معاہدہ کرتے ہیں، اسے تحریری شکل میں لاتے ہیں، اور پھر باہر جا کر کہہ دیتے ہیں کہ یہ سچ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام آئی اے ای اے کے دورے پر متفق ہیں، تاہم ابھی تک عالمی جوہری توانائی کے معائنہ کاروں کا ایران کا دورہ طے نہیں ہوا ہے، انسپکٹرز کو بھیجنے میں ہمیں بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ