ایران کا اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ

Wait 5 sec.

تہران (26 جون 2026): ایران نے اربوں ڈالر کمانے کا منصوبہ بنا لیا اور آبنائے ہرمز پر فیس عائد کر کے سالانہ 40 ارب ڈالر آمدنی کا ہدف مقرر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کے لیے سیکیورٹی، حفاظت اور ماحولیاتی خدمات کے عوض فیس وصول کر کے اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ایران کے اس منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کے تحفظ اور دیگر خدمات کے بدلے مالی وسائل حاصل کرنا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ایران اور اس میں شامل ریاستوں کو سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔تاہم منصوبے پر عمل درآمد اور اس کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے، کوئی ملک ٹول یا فیس عائد نہیں کر سکتا: امریکا