ممبئی میں بارش بنی آفت! ٹرانس ہاربر ریل روٹ پر ٹریفک ٹھپ، سڑکیں اور فٹ پاتھ تالاب میں تبدیل

Wait 5 sec.

ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مانسون اپنے شباب پر ہے۔ گزشتہ 2 روز سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ موسلا دھار بارش کا اثر اب ٹریفک نظام پر بھی پڑنے لگا ہے۔ منگل کی رات سے ٹرانس ہاربر ریل روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے، جس سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا ٖپڑا ہے۔مغربی اضطراب سے موسم کا مزاج تبدیل، شمال مغربی ہندوستان میں جاری رہے گا بارش کا دور، آئی ایم ڈی کا ’یلو الرٹ‘ جاریکوپر کھیرنے اور تربھے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پٹریوں کے نیچے کی مٹی بہہ جانے کی وجہ سے دونوں سمتوں میں چلنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے پٹریوں کے نیچے کا حصہ کمزور ہو گیا تھا جسے دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت  مکمل طور پر معطل کر دی۔ اس دوران متعلقہ افسران  نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل نقل و حمل کے ذرائع کا استعمال کریں۔بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ منگل کی رات ہوئی تیز بارش کے بعد ساین ہائیوے کے قریب ایورارڈ نگر واقع سب-وے میں پانی جمع ہو گیا۔ وہیں کچھ مقامات پر فٹ پاتھ دھنس گئے، جس سے مقابی باشندوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ بی ایم سی نے کہا کہ شہر کے بیشتر بڑے سب وے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ممبئی میں بارش سے ہونے والی اموات کینسر کی اموات کے برابر، رپورٹ نے بدنظمی کی قلعی کھول دیبی ایم سی کے اعداد و شمار کے مطابق ممبئی شہر کے علاقے میں منگل کی صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک اوسطاً 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وہیں مشرقی مضافاتی علاقوں میں 23 ملی میٹر اور مغربی مضافاتی علاقوں میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان شہر اور مشرقی مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جب کہ مغربی مضافاتی علاقوں کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش درج کی گئی۔سب سے زیادہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں کاندیولی کا چارکوپ سیکٹر-1 میونسپل اسکول علاقہ شامل ہے، جہاں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاڈ کے ایم ایچ بی میونسپل اسکول کے علاقے میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور گجدھرباندھ  اسٹارم واٹر پمپنگ اسٹیشن علاقے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جوہو ڈسپنسری اور بنانا لیف علاقے میں 22 ملی میٹر جبکہ سانتا کروز کے ناریل واڑی اسکول علاقے میں 21 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔مسلسل بارش نے ممبئی والوں کو حبس اور گرمی سے راحت دی ہے لیکن کچھ علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بی ایم سی اور دیگر ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کے لیے تیار بتائی جا رہی ہیں۔