تہران (23 جون 2026): سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی امور اور پابندیوں پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 4 ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور جوہری امور پر الگ ورکنگ گروپس کام کریں گے۔ان کے علاوہ تعمیر نو، اقتصادی ترقی اور مانیٹرنگ کیلیے خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔اس حوالے سے ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے مابین ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سربراہ ایران تکنیکی ٹیم کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ اعلیٰ سطح کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا۔ اس اعلیٰ سطح کمیٹی میں ایران، امریکا، پاکستان اور قطر شامل ہوں گے۔’اثاثے ریلیز ہوں گے تو ایران کو یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے لیے استعمال ہوں‘