ایران نے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کیلئے واضح ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انخلا جنگ کے مستقل خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کی بنیادی شرط ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنان کی خودمختاری، عوام کی سلامتی کسی بھی دیرپا معاہدے کےلیے ناگزیر ہے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسرائیل لبنان پر حملے بند کرے،ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام مقبوضہ لبنانی علاقوں سے غیرمشروط انخلا کرے اور اسرائیلی جارحانہ کارروائیاں روکنے اور انخلا کیلئے امریکا مؤثر اقدامات کرے۔وزیر خارجہایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایم او یو کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایم او یو کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے، لیکن امریکا اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک بحال کرنے کی ذمے داری صرف تہران پر ہے، خلیج میں بحری آمدورفت کی بحالی میں کسی بھی دوسرے فریق کی مداخلت معاملات کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ پورے خطے کیلیے نقصان دہ ہے، اس سے خطے کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام ممالک کو کام کرنا ہوگا۔