بھارت: اسکول میں اردو پڑھانے پر بی جے پی رہنما برہم، پرنسپل کو تھپڑ جڑ دیا

Wait 5 sec.

(28 جون 2026): بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نے اسکول میں طلبہ کو اردو پڑھانے پر پرنسپل کو تھپڑ جڑ دیا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں واقع ایک اسکول میں پیش آیا۔ اسکول انتظامیہ نے اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہونے پر اس کیلیے استاد کا تقرر کر رکھا ہے۔چند بی جے پی رہنما اچانک اسکول پہنچے جہاں انہوں نے پولیس کی موجودگی میں اردو پڑھانے والے پرنسپل کو ڈرایا دھمکایا اور ایک موقع پر تھپڑ جڑ دیا، انہوں نے ایک ٹیچر سے موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مغربی بنگال کے مدارس میں ’وندے ماترم‘ گانا لازمی قرارواقعے کی اطلاع ملتے ہی سماجی و سیاسی مسلم تنظیموں کے قائدین اسکول پہنچ گئے، انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کے رویے پر احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما نے اسکول میں پولیس کی موجودگی میں پرنسپل کو تھپڑ مارا اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی، اگر اسکول انتظامیہ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو کارروائی کرنا محکمہ تعلیم کا اختیار ہے۔بعدازاں، مسلم تنظیموں کے رہنماؤں نے آرمور پولیس اسٹیشن پہنچ کر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے انہیں کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔