سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحق

Wait 5 sec.

ریاض (28 جون 2026): سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں آئل کمپنی ’آرامکو‘ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار کے روز راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جان سے گئے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ جمعے کے روز آرامکو نے خلیج میں واقع اپنے راس تنورہ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا تھا، جسے ایران پر امریکا اور اسرائیل جنگ کے باعث تقریباً چار ماہ کیلیے روک دیا گیا تھا۔