اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاک

Wait 5 sec.

فرانس میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی فرانس کے قصبے ٹومبلین میں اسکائی ڈائیونگ کے سفر پر جانے والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔Meurthe-et-Moselle خطے کے پریفیکٹ Yves Seguy نے جائے حادثہ کے قریب صحافیوں کو بتایا کہ یہ طیارہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے گر کر تباہ ہوا۔سیگوئی نے کہا کہ ہنگامی خدمات پر مامور ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔سعودی عرب میں آئل کمپنی آرامکو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 14 افراد جاں بحقپولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ٹومبلین میں ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقے میں آنے سے "سختی سے گریز کریں” تاکہ ایمرجنسی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جائے حادثہ تک غیر محدود رسائی فراہم کی جا سکے۔