برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات منظر عام پر

Wait 5 sec.

لندن (26 جون 2026): برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کے مالی معاملات عوامی سطح پر منظر عام پر لائے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کے ٹیکس کی تفصیلات پہلی بار شائع کی گئی ہیں، جس میں شاہ چارلس سے لے کر شاہی خاندان کے ادا کردہ ٹیکس کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 13 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا۔ وہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی 100 شخصییات میں شامل ہیں۔اسی طرح پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نے گزشتہ مالی سال میں 7.76 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا ہے۔برطانوی قوانین کے مطابق بادشاہ قانونی طور پر انکم ٹیکس، کیپٹل گینز ٹیکس یا وراثتی ٹیکس ادا کرنے کے پابند نہیں ہوتے۔ لیکن 1990 کی دہائی میں طے پانے والے ایک رضاکارانہ معاہدے کے تحت بادشاہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ٹیکس تفصیلات محل کے اہلکار جیمز چیلمرز نے کہا شاہی مالیات بظاہر پیچیدہ نظر آسکتی ہیں، مگر یہ ایک منظم قانونی ڈھانچے کے تحت چلتی ہیں، جس کا مقصد بادشاہ کو آزادانہ اورشفاف اندازمیں خدمات انجام دینے کے قابل بنانا ہے۔