امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازعات کو کم کرنے کے لیے دوحا میں براہ راست IRGC چینل استعمال کریں گے۔نائب صدر نے بتایا کہ واشنگٹن اور تہران نے مزید تنازع کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایران کی پاسداران انقلاب کے ساتھ براہ راست چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔برطانوی دائیں بازو کی نیوز سائٹ UnHerd کے ساتھ ایک انٹرویو میں، JD Vance نے کہا کہ اس انتظام میں دوحا میں ایرانی اور امریکی فوجی حکام کی ملاقاتیں شامل ہوں گی تاکہ تنازعات کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے ایرانی حکام سے بات چیت کو ٹھیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم IRGC سے کسی کو دوحہ میں [امریکی سینٹرل کمانڈ] کے کسی کے ملنے کے لیے بھیجیں گے’ اور اس طرح ہم ان تنازعات کو حل کرنے جا رہے ہیں۔وینس نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ایسے چینل کھولے ہیں جو پہلے موجود نہیں تھے، بشمول IRGC کے ساتھ۔