خلیجی ملک چاہتے ہیں ایران سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے، امریکا

Wait 5 sec.

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران کو آبنائے ہرمز سے فیس وصولی پر وارننگ دے دی۔خلیج تعاون کونسل وزرائےخارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ٹول یا فیس قبول نہیں، ایران کو رقم منتقل کی ہے اور نہ تعمیرنو کا منصوبہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں خدشات پربات ہوئی، خلیجی ملک چاہتے ہیں ایران سے مذاکرات میں انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سفارتی عمل میں انہیں شامل کریں گے عمان سے تعلقات ٹھیک ہیں، عمان بھی ٹول کے حق میں نہیں۔اجلاس میں مارکوروبیو نے کہا کہ امریکا خلیجی اتحادیوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرےگا، بین الاقوامی آبی گزرگاہیں کسی ایک ریاست کی ملکیت نہیں ہوتیں۔