اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ لبنان، شام اور غزہ کے علاقوں پر قبضہ برقرار رکھے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان، شام اور غزہ کے علاقوں پر قبضہ جاری رکھے گا اور فوج زیر قبضہ علاقوں سے انخلاء نہیں کرے گی۔کاٹز نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں "سیکیورٹی زون” چھوڑنے کی مخالفت کی اور مزید کہا کہ جب تک ضروری سمجھا جائے گا اسرائیلی فورسز شام اور غزہ میں اسی طرح کے علاقوں میں رہیں گی۔’’امریکا جلد ہی اسرائیل کیساتھ ٹکراؤ کی راہ پر ہوگا‘‘: اسرائیلی وزیر کی واشنگٹن کو دھمکیدوسری جانب اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان اسرائیلی فوج کے مکمل اور فوری انخلا کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں بفرزون برقرار رکھنے اور حزب اللہ کے ہتھیار ڈالنے تک فوج پیچھے نہ ہٹانے پر بضد ہے۔شدید اختلافات کے باعث امریکی محکمہ خارجہ میں آج ہونے والا مذاکرات کا حتمی مرحلہ ناکام ہو گیا، تعطل کے باوجود امریکا فریقین پر مرحلہ وار انخلا کے منصوبے پر اتفاق کےلیے دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔