بھارتی تاجر کیتن اگروال کو قتل کرنے سے قبل منگیتر سیا گوئل کی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ماہ تک سیاگوئل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کرتا رہا جو محبت کی گہرائیوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔وہاں منگنی کی تصاویر، پھول، گلے ملنے کے لمحات، رومانوی کیپشنز اور ایک خوابوں جیسی شادی کے لیے دنوں کی گنتی (کاؤنٹ ڈاؤن) موجود تھی۔ایک پوسٹ میں ایک ساتھ گزارے گئے ایک ماہ کا جشن مناتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ”میرا دل اپنے گھر پہنچا، اس بات کو ایک مہینہ مکمل ہونے کی خوشی ہے۔ایک اور پوسٹ میں ان کے منگیتر، کیتن وشال اگروال، انہیں پھول دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، جس پر انہوں نے مذاقاً لکھا کہ کیتن نے ان کی پسند اور ناپسند کو ’بہت سنجیدگی سے’ لیا ہے۔دوستوں اور خاندان والوں کو ایک مثالی اور خوبصورت رومانوی رشتہ نظر آ رہا تھا جو نومبر میں ہونے والی ایک شاندار شادی کی طرف بڑھ رہا تھا۔لیکن اب تفتیش کاروں کا الزام ہے کہ ان مسکراتی ہوئی تصاویر اور محبت بھری پوسٹس کے پیچھے ایک خفیہ رشتہ، قتل کی سازش اور ایک ایسا منصوبہ چھپا تھا جس کا انجام پونے کے قریب لوہا گڑھ قلعے پر کیتن کی موت کی صورت میں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیا اور ان کے مبینہ عاشق، چیتن بابولال چوہدری نے کیتن کو قتل کرنے کی سازش کی جو کہ ایک معروف کاروباری خاندان کے چشم و چراغ تھے کیونکہ وہ ان کے رشتے میں رکاوٹ بن رہے تھے۔ جسے شروع میں قلعے کے کنارے پر تصاویر کھینچتے ہوئے حادثاتی طور پر گرنے کا واقعہ بتایا گیا تھا اب اسے قتل کے کیس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔Ketan Agarwal and Siya Goyal case – Latest News and Updatesتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس مبینہ منصوبے میں متعدد کوششیں شامل تھیں جس میں کیتن کا پاسپورٹ پراسرار طور پر غائب ہونے کے بعد بالی کا ایک دورہ منسوخ کرنا اور ابتدائی کوششیں ناکام ہونے کی صورت میں ایک متبادل (بیک اپ) پلان بھی تیار رکھنا شامل تھا۔اس کیس نے رشتہ داروں اور سوشل میڈیا فالوورز دونوں کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے، اور ایک ایسی کہانی جسے بظاہر ایک جدید دور کی محبت کی داستان سمجھا جا رہا تھا حالیہ تاریخ کی سب سے لرزہ خیز قتل کی تفتیش میں تبدیل ہو چکی ہے۔