ایودھیا اور اجین سے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا ہے، ان تیرتھوں سے پیسہ لوٹنا پیٹھ میں خنجر گھونپنے جیسا: پون کھیڑا

Wait 5 sec.

’’پی ایم مودی بیرون ملک میلوڈی اور ملک میں جھال موڑی کھائیں گے، ان کے وزیر اعلیٰ زمینیں اور نذرانوں کا سونا-چاندی نگل جائیں گے۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان پون کھیڑا نے آج ایک پریس کانفرنس میں ایودھیا نذرانہ چوری تنازعہ کے ساتھ ساتھ اجین اراضی تنازعہ کے پیش نظر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور ان کے اہل خانہ کا زمین گھوٹال سامنے آ گیا ہے۔ اجین میں سنہستھ کمبھ ہونے والا ہے۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ کو پتہ ہے اور اس سے جڑی فائلیں ان سے ہو کر گزرتی ہیں، اس لیے وہ اپنی قلم کی طاقت سے ہیر پھیر کر سکتے ہیں۔‘‘मध्य प्रदेश के मुख्यमंत्री मोहन यादव और उनके परिवार का जमीन घोटाला सामने आया है।उज्जैन और अयोध्या से देश ही नहीं, बल्कि विदेश के लोगों की आस्था जुड़ी है। इन तीर्थों से पैसा लूटना आस्थावान लोगों की पीठ में खंजर घोंपने जैसा है। उज्जैन में सिंहस्थ कुंभ होने वाला है। इस बारे में… pic.twitter.com/rVYOM8onpT— Congress (@INCIndia) June 24, 2026ایودھیا میں بڑے پیمانہ پر نذرانوں و عطیات کی چوری کے بعد مدھیہ پردیش کے اجین میں مشتبہ طریقے سے زمینوں کی خریداری معاملہ پر پون کھیڑا نے تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ ’’اجین و ایودھیا سے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک کے لوگوں کا عقیدہ جڑا ہوا ہے۔ ان تیرتھوں سے پیسہ لوٹنا عقیدت مندوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے جیسا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’وزیر اعلیٰ موہن یادو نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر اجین میں سینکڑوں ایکڑ زمین خرید لی۔ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد خریدی گئی 168 ایکڑ میں سے 111 ایکڑ زمین اس علاقہ میں خریدی جہاں سنہستھ کمبھ آنے والا ہے۔‘‘CM मोहन यादव ने अपने परिवार के साथ मिलकर उज्जैन में सैकड़ों एकड़ जमीन खरीद ली।• वहीं, मुख्यमंत्री बनने के बाद खरीदी गई 168 एकड़ में से 111 एकड़ जमीन उस क्षेत्र में खरीदी जहां सिंहस्थ कुंभ आने वाला है। • उज्जैन के जिस क्षेत्र में 2035 के मास्टर प्लान के ऊपर काम होना है, मोहन… pic.twitter.com/zmUaQpT7hu— Congress (@INCIndia) June 24, 2026اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ’’اجین کے جس علاقہ میں 2035 کے ماسٹر پلان کے اوپر کام ہونا ہے، موہن یادو کی فیملی نے وہاں زمینیں خریدی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی وہ وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’اس معاملہ میں پی ایم مودی سے ایکشن لینے کی کوئی امید نہیں ہے۔ وہ بیرون ملک میں میلوڈی اور ملک میں جھال موڑی کھائیں گے، ان کے وزیر اعلیٰ زمینیں و نذرانوں کا سونا-چاندی نگل جائیں گے۔‘‘आदर्श प्रकरण में अशोक चव्हाण की सास के नाम पर फ़्लैट होने का आरोप लगा तो इस्तीफा हुआ, लेकिन मोहन यादव से जुड़े मामले में मीडिया पर सन्नाटा है।अरुणाचल प्रदेश से जुड़े एक मामले में सुप्रीम कोर्ट ने संज्ञान लिया, लेकिन मुख्यमंत्री अब भी कुर्सी पर बैठे हैं। वही हाल अब MP में भी है।… pic.twitter.com/HvS4gHfoBU— Congress (@INCIndia) June 24, 2026کانگریس ترجمان نے پریس کانفرنس میں اشوک چوہان کے واقعہ کی یاد بھی دلائی، جب وہ کانگریس سے منسلک تھے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ فی الوقت وہ بی جے پی سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔ پون کھیڑا نے کہا کہ ’’آدرش گھوٹالہ میں اشوک چوہان کی ساس کے نام پر فلیٹ ہونے کا الزام لگا تو استعفیٰ ہوا، لیکن موہن یادو سے جڑے معاملے میں میڈیا پوری طرح خاموش ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’اروناچل پردیش سے جڑے ایک معاملہ میں سپریم کورٹ نے نوٹس لیا، لیکن وزیر اعلیٰ اب بھی کرسی پر بیٹھے ہیں۔ وہی حال اب مدھیہ پردیش میں بھی ہے۔‘‘ ان سب گھوٹالوں اور بے ضابطگیوں کے لیے کانگریس لیڈر نے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس کی وجہ غیر رجسٹرڈ آر ایس ایس ہے، کیونکہ یہ سب اسی سے جڑے ہیں، اور ایودھیا کے معاملہ میں بھی انہی کے لوگ شامل ہیں۔‘‘