مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کیلیے جدید کولنگ سسٹم فعال

Wait 5 sec.

مدینہ منورہ (28 جون 2026): مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کے لیے جدید کولنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے مسلسل کام کر رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے جدید کولنگ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سسٹم کی مجموعی صلاحیت 19 ہزار 300 ریفریجریشن ٹن سے زائد ہے۔ دنیا کا یہ جدید ترین کولنگ سسٹم چوبیس گھنٹے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔حرمین شریفین جنرل اتھارٹی کے مطابق کولنگ کا یہ جدید سسٹم 98 ہزار 700 مربع میٹر پر محیط ہے، جو مسجد کے اندرونی حصوں اور ستونوں کے نیچے نصب خصوصی نظام کے ذریعہ ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔اس پورے نیٹ ورک کی مسلسل نگرانی اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔حکام کے مطابق نئے کولنگ سسٹم لگانے کا مقصد مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین اور نمازیوں کو 24 گھنٹے آرام دہ، معتدل اور پُرسکون ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ عبادت کر سکیں۔