وینزویلا زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی، 69 ہزار افراد لاپتہ

Wait 5 sec.

کراکس (28 جون 2026): وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1430 ہوگئی 3360 افراد زخمی جبکہ 69 ہزار لاپتہ ہیں۔وینزویلا میں تین روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 1430 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 7 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک ملبے کے نیچے سے 3360 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے، تاہم 69 ہزار افراد کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔40 سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو تباہ کن زلزلوں کے بعد وینزویلا میں اب تک 430 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں جب کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ملبے تلے دبے افراد کی زندگی کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔زلزلے کو تین روز سے زائد گزر چکے ہیں، تاہم اب بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ساحلی ریاست لا گوئیرا میں ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔لا گوئیرا میں سیکیورٹی اور امدادی سامان کی ترسیل کا کام فوج نے سنبھال لیا ہے، متاثرہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں، جب کہ امدادی کاموں کے لیے سیکڑوں بین الاقوامی امدای کارکنان وینزویلا پہنچ چکے ہیں۔وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، فرنیچر کے ٹکڑوں نے خاندان کو کیسے بچا لیا؟