بھگونت مان بیک فٹ پر؟ مشکل دور سے گزر رہی اے اے پی،کیجریوال نے کیا مندر تعمیر اور تیرتھ یاترا کا اعلان

Wait 5 sec.

پنجاب میں امرتسر کے والمیکی مندر کے پاس ماتا جانکی یعنی سیتا اور لو کش کا ایک بڑا مندر بنایا جائے گا۔ یہ اعلان عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتے کو امرتسر میں کیا۔ یہ وہی وقت ہے جب اے اے پی سیاسی طور پر مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ پارٹی کے لیڈروں کو 29 جون کو اکال تخت کے سامنے پیش ہونا ہے اور وزیر اعلی بھگونت مان کو ایک وائرل ویڈیو پر اپوزیشن کے حملے کا سامنا ہے۔’بھگونت مان شری اکال تخت کے فیصلہ کو غلط بتانے کے لیے فرضی رپورٹ بنوا رہے تھے‘، کانگریس کا سنگین الزامامرتسر میں منعقدہ ’’ایک شام بھگوان شیو جی کے نام‘‘ پروگرام کے دوران کیجریوال نے کہا کہ وہ ایک دن پہلے ہی ایودھیا میں رام للا کے درشن کرکے لوٹے ہیں اور آج یہ اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف امرتسر کے لوگوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں رام اور سیتا کے بھکتوں کے لیے اچھی خبر ہے۔کیجریوال نے بتایا کہ امرتسر میں درگیانہ مندر بھی ہے، جلیانوالہ باغ جو  حب الوطنی کی علامت ہے اور واگہہ بارڈر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان والمیکی نے امرتسر میں رہتے ہوئے رامائن لکھی تھی اور ماتا سیتا نے بھی یہیں قیام کیا تھا۔ لو اور کش کی پیدائش اور تعلیم بھی امرتسر میں ےہی ہوئی تھی۔ جب بھگوان رام نے اشو میدھ یگیہ کے لیے گھوڑا چھوڑا تھا تو لو-کش نے یہیں اس گھوڑے کو روک کر ایک درخت سے باندھ دیا تھا۔وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت اس مندر کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور یہ دنیا بھر سے عقیدت مندوں اور سیاحوں کو راغب کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے وزیر اعلیٰ تیرتھ یاترا اسکیم کے تحت 3 نئے راستوں کو جوڑنے کا بھی اعلان کیا جن میں سالاسر-کھاٹو شیام جی، ہریدوار-رشی کیش اور متھرا-ورنداون شامل ہیں۔ یہ یاترا یکم اگست کو شروع ہوگی اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ عقیدت مند اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔پٹیالہ میں کالی ماتا مندرکی بھی 80 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر نو ہو رہی ہے جسے ستمبر تک مکمل ہو نے کا امکان ہے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ یہ شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا مندر بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یکماگست سے پورے پنجاب میں ’ہمارے رام‘ ناٹک بھی مفت دکھایا جائے گا۔پنجاب میں بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان کیجریوال کی حکمت عملی اور ’سپر سی ایم‘ کا تاثردوسری طرف شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) نے امرتسر میں اے اے پی کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔ اس میں وزیر اعلی بھگونت مان اور ان پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا جن پر گروگرام میں فرضی فرانزک رپورٹ بنانے کا الزام ہے۔ اس کے لیے ایک وفد پنجاب کے ڈی جی پی سے بھی ملاقات کرے گا۔ غور طلب ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی پارٹیوں کے درمیان سیاسی حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔