ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون داغ دیے

Wait 5 sec.

تہران (28 جون 2026): ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی افواج پر حملے کیے ہیں، اور مزید حملوں کی صورت میں ’’تباہ کن جواب‘‘ دینے کی وارننگ دی ہے۔پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین اور کویت میں 8 امریکی تنصیبات پر ایران نے میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، ایرانی نیوی اور ایئرو اسپیس فورس نے مشترکہ طور پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور یہ حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی امریکا نے کی اور یہ مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی مزید سخت ہوگی، اور اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔امریکا کی مسلسل دوسرے روز ایران پر بمباریجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرِ سیریک پر امریکی حملہ آبنائے ہرمز پر ہماری برتری کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا، جو جہاز قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ہم ان پر فائرنگ کریں گے، تاکہ دوسرے بحری جہازوں کو معلوم رہے کہ گزرنے کا درست راستہ کون سا ہے۔پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ امریکا اگر باز نہ آیا تو خطے میں امریکی اڈوں کو آنے والے دنوں میں ایک جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔روئٹرز کے مطابق پاسداران انقلاب نے کویت میں واقع علی السالم ایئربیس اور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پورٹ سلمان پر موجود امریکی ففتھ نیول فلیٹ پر حملے کیے ہیں۔