ملک کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کے باوجود قومی راجدھانی کو گرمی سے فی الحال راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔ دہلی میں ہفتہ کو بھی شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو پریشان کیا۔ اگرچہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن زیادہ حبس زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو 48.4 ڈگری سینٹی گریڈ جیسی گرمی کا احساس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ’فیلس لائک‘ یعنی محسوس ہونے والا درجہ حرارت اصل درجہ حرارت سے کافی زیادہ درج کیا گیا جس سے حبس اور گرمی کا اـر زیادہ رہا۔گرمی سے بے حال دہلی میں جلد برسیں گے بادل، 26 جون سے بدلنے والا ہے موسم، 20 ریاستوں میں بارش کا الرٹہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی کے صفدر جنگ موسم سینٹر پر کم از کم درجہ حرارت 30.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 2.9 ڈگری زیادہ ہے۔ وہیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے 4.1 ڈگری زیادہ تھا۔ پالم، لودھی روڈ، رج اور آیا نگر سمیت دیگر موسمی مراکز میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ہفتہ کی صبح دہلی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی لیکن دن بھر بارش نہیں ہوئی۔ اس کی وجہ سے گرمی اور حبس سے کوئی خاص راحت نہیں ملی۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھی جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار کبھی کبھی 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔پہاڑوں پر ہوگی ژالہ باری، لیکن دہلی رہے گی گرمی سے بے حال، 15 ریاستوں میں بارش کا امکانتازہ موسمی حالات کے پیش نظر آئی ایم ڈی نے منگل اور بدھ کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان2 دنوں میں بارش اور گرج چمک کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بدھ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کلے درمیان پہنچنے کا امکان ہے جس سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔