وینزویلا میں یکے بعد دیگرے قیامت خیز زلزلے، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ

Wait 5 sec.

وینزویلا (25 جون 2026): وینزویلا میں یکے بعد دیگرے آنے والے قیامت خیز زلزلوں نے تباہی مچا دی 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں آج یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلوں نے تباہی مچا دی ہے۔ سیکڑوں عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے ہیںامریکی جیولوجیکل سروے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں زلزلےایک منٹ سے بھی کم وقفے سے آئے، جن کا مرکز کاراکاس سے تقریباً 160 کلومیٹر دور تھا۔ وزیر داخلہ وینزویلا دیوسدادو نے متعدد عمارتیں گرنے کی تصدیق کی ہے۔تسلسل سے دو شدید زلزلوں کے بعد وینزویلا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ تاحال ان زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق قومی تعطیل کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود تھی، اس لیے وسیع پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ سروس منقطع ہو چکی ہیں جب کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔Emergency declared after powerful twin quakes rattle Venezuelaزلزلے کا دائرہ کار اتنا وسیع تھا کہ زلزلے کے جھٹکے کولمبیا اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد 10 لاکھ افراد کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔