لکھنؤ کوچنگ آتشزدگی میں 15 اموات؛ ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

Wait 5 sec.

لکھنؤ کے علی گنج علاقے میں پیر کی دوپہر ایک کمرشیل کمپلیکس میں شدید آگ لگ گئی۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 15 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آگ عمارت میں چل رہے ایک کوچنگ سنٹر میں لگی، جس کے بعد پوری عمارت آگ کی زد میں آ گئی۔ اس عمارت میں پیٹ شاپ، لائبریری، گیمنگ زون اور کوچنگ سنٹر چل رہا تھا۔ اب اس ہولناک واقعے پر سیاسی لیڈران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔#WATCH | Lucknow coaching institute fire incident | Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath visits King George's Medical University (KGMU) and meets the injured of the fire incident. 15 people lost their lives in the fire incident. pic.twitter.com/U0jszJbul6— ANI (@ANI) June 22, 2026کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے، جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ کانگریس پارٹی تمام سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ متاثرین کو جلد سے جلد مناسب معاوضہ اور امداد فراہم کی جائے۔‘‘लखनऊ के कोचिंग सेंटर में आग लगने की दुखद घटना में कई लोगों की जान चली गई है, जो बेहद पीड़ादायक व हृदयविदारक है। पीड़ित परिवारों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएँ। कांग्रेस पार्टी सभी शोकसंतप्त परिवारों व घायलों के साथ है। मैं दिवंगत आत्माओं को श्रद्धांजलि अर्पित करता हूँ तथा घायलों…— Mallikarjun Kharge (@kharge) June 22, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے حادثے میں کئی لوگوں کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘लखनऊ के कोचिंग सेंटर में आग लगने के हादसे में कई लोगों की मृत्यु और कई अन्य के घायल होने का समाचार अत्यंत पीड़ादायक है।सभी शोकाकुल परिवारों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करता हूं और घायलों के जल्द स्वस्थ होने की आशा करता हूं।— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 22, 2026اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’لکھنؤ کے ایک کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کے باعث جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں، انہیں ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری تعزیت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’حکومت زخمیوں کے لیے بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنائے۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کے پیچھے کی وجوہات کی ایمانداری سے تحقیقات ہونی چاہیے۔ بچے کسی کے بھی گھر کے ہو سکتے تھے۔ ہماری سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ مستقبل میں ایسے دردناک حادثات سے بچا جا سکے۔‘‘लखनऊ के एक कोचिंग सेंटर में आग लगने से जिन्होंने अपनी जान गंवाई है, उनके प्रति हमारी श्रद्धांजलि। जिन्होंने अपनों को खोया है, उन शोक संतप्त परिवारों के प्रति हमारी गहरी संवेदनाएं।सरकार घायलों के लिए सर्वश्रेष्ठ चिकित्सा सुनिश्चित करे। ये एक बेहद दुखद घटना है। इसके पीछे के…— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) June 22, 2026کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’’لکھنؤ کے ایک کوچنگ سنٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے کئی طلبہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ریاستی حکومت سے گزارش ہے کہ زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا مناسب انتظام کیا جائے۔ میں کانگریس کے ساتھیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔‘‘लखनऊ के एक कोचिंग सेंटर में आग लगने की वजह से कई छात्रों समेत बड़ी संख्या में लोगों की मृत्यु का समाचार अत्यंत दुखद है। ईश्वर दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें। शोक-संतप्त परिवारों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की प्रार्थना करती हूं। राज्य सरकार…— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) June 22, 2026