بغداد : عراق نے بھی اوپیک سے علیحدگی کا اشارہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیداواری کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بعد عراق نے بھی اوپیک سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا، حکام نے اوپیک سے مطالبہ کیا کہ تیل کی پیداوار کے کوٹے میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ورنہ عراق کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔عراق کا جولائی کیلئے اوپیک کا مقررکردہ پیداواری کوٹہ یومیہ تینتالیس لاکھ اٹہتر ہزاربیرل ہے اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر اسے ناکافی قرار دیا گیا۔ عراقی وزارتِ تیل نے اوپیک سے علیحدگی کی خبروں کو حکومتی مؤقف قرار دینے کی تردید کی ہے۔