ایپل اور ٹیسلا کے حساس ڈیزائن اور خفیہ دستاویزات ڈارک ویب پر لیک ہونے کا انکشاف

Wait 5 sec.

نیویارک : ہیکرز نے ایپل اور ٹیسلا کے حساس ڈیزائن اور خفیہ دستاویزات ڈارک ویب پر لیک کرنے کا انکشاف کیا ، جس کے بعد اندرونی سیکیورٹی کنٹرولز کو انتہائی سخت کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور ٹیسلا کے انتہائی حساس ترین ڈیزائن اور خفیہ دستاویزات ڈارک ویب پر لیک ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا۔یہ بڑا ڈیٹا لیک ایپل کے بڑے بھارتی سپلائر ‘ٹاٹا الیکٹرانکس’ پر ہونے والے ایک کامیاب سائبر حملے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد کمپنی نے اپنے اندرونی سیکیورٹی کنٹرولز کو انتہائی سخت کر دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے بتایا کہ بدنامِ زمانہ رینسم ویئر گروپ ‘ورلڈ لیکس’ نے ٹاٹا الیکٹرانکس کی 2 لاکھ سے زائد انتہائی خفیہ فائلیں چوری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ہیکرز کی جانب سے ٹاٹا الیکٹرانکس کو چوری شدہ ڈیٹا پبلک نہ کرنے کے عوض بھاری تاوان کی ادائیگی کے لیے دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔سائبر حملے کی تصدیق کے بعد ٹاٹا الیکٹرانکس نے اپنے تمام حساس نیٹ ورکس اور سسٹمز تک ملازمین کی رسائی کو فوری طور پر محدود کر دیا ہے تاکہ مزید ڈیٹا چوری ہونے سے بچایا جا سکے۔دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایپل’ نے اس ڈیٹا ہیکنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات: دوسری جانب بھارتی کمپنی ٹاٹا نے اس سائبر حملے کی وجوہات جاننے اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کے لیے ایک عالمی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل اور ٹیسلا جیسی بڑی کمپنیوں کے فیوچر ڈیزائنز کا لیک ہونا ان کی مارکیٹ ویلیو اور سیکیورٹی کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔