جرمنی : یوتھ سینٹر فائرنگ سے لرز اٹھا، 5 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

اسٹاڈے (29 جون 2026): جرمنی میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی جرمنی کے شہر اسٹاڈے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹاڈے میں واقع ایک یوتھ ویلفیئر سینٹر اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، جہاں پیش آنے والے خونریز واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیر کے روز پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہنگامی سروسز کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ جائے وقوعہ پر لاشیں اور زخمی افراد دیکھ کر ہر طرف افرا تفری کا منظر تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو مرکزی حملہ آور قرار دیا جا رہا ہے، تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے اور تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اسٹاڈے شہر جرمنی کے بڑے شہر ہیمبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔