7 اکتوبر کی برسی، اسرائیل میں فوج ہائی الرٹ

Wait 5 sec.

تل ابیب: اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی برسی کے موقع پر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ساتھ ہی فوجیوں کو کوئی نقصان پہنچنے کے حوالے سے غزہ کے رہائشیوں کو خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر کا کہنا تھا کہ ”اس دن غزہ میں ہماری افواج کے خلاف حملے اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے حماس کے ارادوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں ” یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق ”اگر ہماری افواج کو نقصان پہنچا تو حماس اور غزہ کی آبادی کو بھاری قیمت چکانا ہو گی اور یہ قیمت بہت زیادہ ہوگی۔”امریکی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی خبروں کی تردید کردینیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ”غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی” حملے میں ملوث یا اسرائیلیوں کو قید میں رکھنے والے ہر شخص کو نشانہ بناتے رہیں گے۔