پٹرول پمپ سیل کرنے پر آئل کمپنی کے ملازم کا بے رحمانہ قتل

Wait 5 sec.

(7 اکتوبر 2026): پٹرول پمپ سیل کرنے پر آئل کمپنی کے ملازم کو بے دردی سے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا، جہاں ضلع ہنگولی میں انڈین آئل کمپنی کے ایک ملازم کو اس وقت چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جب وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ایک پٹرول پمپ کو سیل کر رہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پمپ جو پہلے بند تھا اور کچھ دن قبل ہی اس کو دوبارہ کھول کر کام شرروع کیا گیا تھا، جس پر انڈین آئل کمپنی کی ٹیم اس کو سیل کرنے کے لیے پہنچی تھی۔اس موقع پر مقتول جس کی شناخت شیلکے کے نام سے ہوئی ہے اس کی پمپ کے مالک کے اہلخانہ اور دیگر عملے سے بحث ہوئی جو جلد ہی مار کٹائی میں تبدیل ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق شیلکے پر مبینہ طور پر چاقو سے سات وار کیے گئے، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تنازع کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے حملہ آور قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔