ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کردیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن : ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا، بیس کی تباہ شدہ حالت کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت میں واقع اہم فوجی اڈہ کیمپ بیورنگ خالی کردیا۔رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی فوجیوں کو بیس پر شدید ایرانی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں اڈے کو بھی نقصان پہنچا اور اور وہاں کی صورتحال انتہائی خوفناک ہو چکی تھی تاہم حملوں کے بعد بیس کی تباہ شدہ حالت کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔سی بی ایس نیوز کا کہنا تھا کہ ایک امریکی فوجی نے صورتحال کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ شدید تھا اور فوجیوں کے پاس اڈہ چھوڑنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWSرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے پاس دفاع کے لیے گولہ بارود انتہائی کم رہ گیا تھا، جبکہ پیٹریاٹ میزائلوں سمیت دیگر جنگی سامان کی قلت کا بھی سامنا تھا۔سی بی ایس نیوز کے مطابق کیمپ بیورنگ میں جنگ سے قبل تقریباً 7 ہزار امریکی فوجی موجود تھے، تاہم حملوں کے بعد وہاں صرف 100 فوجی رہ گئے۔ امریکی فوج نے کویتی صحرا میں عارضی فوجی اڈے قائم کرلیے۔رپورٹ کے مطابق کیمپ بیورنگ پر ایرانی حملوں کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔