’وقت ہے استعفیٰ کا اور کارروائی کا‘، راہل-پرینکا کو حراست میں لیے جانے کے بعد کھڑگے کا اہم تبصرہ

Wait 5 sec.

دہلی پولیس اور انتظامیہ نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت درجنوں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر جنتر منتر جانے سے روک دیا ہے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جبراً حراست میں لے کر بس میں بٹھائے جانے کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی حال میں انھیں جنتر منتر جانے نہیں دینا چاہتی تھی۔ انڈیا بلاک میں شامل پارٹیوں نے آج فیصلہ کیا تھا کہ ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جو کہ راجدھانی میں مختلف احتجاجوں کے لیے مختص جگہ ہے۔ لیکن ساگر رتن ریسٹورینٹ سے جنتر منتر کی طرف بڑھتی ہوئی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی بسوں کو درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ راہل اور پرینکا سمیت کئی اپوزیشن لیڈران و کارکنان نے پیدل جنتر منتر جانے کی کوشش کی، لیکن اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔लोकतंत्र ❌ pic.twitter.com/qihIBKRJT5— Congress (@INCIndia) October 7, 2026जय संविधान pic.twitter.com/7PnJaXnovx— Congress (@INCIndia) October 7, 2026راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس کے ذریعہ جبراً حراست میں لیے جانے کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمیں جتنی بار بھی سڑکوں پر اترنا پڑے، گرفتار ہونا پڑے یا کیسز جھیلنے پڑیں، کانگریس پارٹی اور اپوزیشن اس کے لیے تیار ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’تاناشاہ مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کا یہ جو اتحاد ہے، اس کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ وقت ہے استعفیٰ کی اور کارروائی کی۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’متکبر اقتدار عوام کے جذبے کے آگے زیادہ دیر ٹک نہیں سکتی۔‘‘संविधान और लोकतंत्र को बचाने के लिए हमें जितनी बार भी सड़कों पर उतरना पड़े, गिरफ़्तार होना पड़े या केस झेलने पड़े, कांग्रेस पार्टी और विपक्ष इसके लिए तैयार है। तानाशाह मोदी सरकार और चुनाव आयोग की ये जो Alliance है, उसका पर्दाफाश ही चुका है। समय है, इस्तीफ़े की और कार्रवाई की।… pic.twitter.com/zNlhF3Ba4e— Mallikarjun Kharge (@kharge) October 7, 2026اس درمیان کانگریس نے کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو جبراً حراست میں لیے جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے کئی تلخ تبصرے کیے ہیں۔ ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’نریندر مودی بزدل ہے‘‘، اور ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے ’’دیکھیں کتنا ظلم کرو گے، کتنا زور لگاؤ گے/ سچ ہمارے ساتھ ہے، ہماری ہمت نہ توڑ پاؤ گے۔‘‘ ایک پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’کانگریس نے شکست ماننا نہیں سیکھا، یہ جنگ گیانیش کے استعفیٰ تک جاری رہے گی‘‘، اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے ’’ملک سے بغاوت کرنے والوں اور غداروں کے خلاف ہماری جنگ رکنے والی نہیں ہے۔‘‘नरेंद्र मोदी कायर है pic.twitter.com/QtPfGJqDT7— Congress (@INCIndia) October 7, 2026देखें कितना जुल्म करोगे, कितना जोर लगाओगेसच हमारे साथ है, हमारी हिम्मत न तोड़ पाओगे जय संविधान pic.twitter.com/Mw77Z3cycS— Congress (@INCIndia) October 7, 2026कांग्रेस ने हार मानना नहीं सीखाये लड़ाई ज्ञानेश के इस्तीफे तक जारी रहेगीजय हिंद जय संविधान ✊ pic.twitter.com/hVZKHk8cGZ— Congress (@INCIndia) October 7, 2026देशद्रोही और गद्दारों के खिलाफहमारी लड़ाई रुकने वाली नहीं है pic.twitter.com/k9atPpwDXC— Congress (@INCIndia) October 7, 2026