(11 اکتوبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں صدر کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا جس کی روس نے بھی حمایت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی آئل ریفائنریز پر حملوں کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملوں سے عالمی سطح پر ڈیزل کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، یوکرین کے حملوں سے امریکی کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے جنگ کے خاتمے کے مواقع بارہا مسترد کیے، جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کے مواقع زیلنسکی نے بار بار ٹھکرائے۔یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پیوٹن سے گفتگو، روس امریکا کو ڈیزل فراہم کرے گاانہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو ایسا نیا صدر منتخب کرنا چاہیے جو روس کے ساتھ معاہدہ کر سکے، زیلنسکی کئی معاہدے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، میرے خیال میں یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آگیا ہے، یوکرین کو ایسا لیڈر چاہیے جو جنگ کے خاتمے کیلیے معاہدہ کر سکے۔امریکی صدر کے مذکورہ بیان کے بعد روس نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے زیلنسکی کے استعفیٰ کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یوکرینی صدر کی رخصتی کا امریکی مطالبہ ایک تاریخی اور اہم بیان ہے۔