برطانوی شاہی خاندان کی ڈاکٹر کو شوہر نے قتل کر دیا اور اس واقعے سے شاہ چارلس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارفوک میں سینڈرنگھم اسٹیٹ کے قریب شاہی خاندان کی ایک ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے اتوار کے روز قتل کر دیا۔منگل کے روز ڈاکٹر ہینا ٹیری (45 سال) کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیے جانے کے بعد، شاہ چارلس اور ملکہ کیملا کو ان کی موت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔مشتبہ شخص کو بدھ کی صبح نورویچ مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش کیا جانا ہے ۔ہیلو میگزین نے اطلاع دی ہے کہ تین بیٹوں کی ماں نے نو سال تک ہیچم جی پی سرجری میں کام کیا اور کنگز لن کے گریمسٹن میڈیکل سینٹر میں کام کیا جو شاہی خاندان کی خدمت کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹریٹمنٹ کمپنی نورفولک اسکائی ایستھیٹکس میں بھی نجی طور پر کام کرتی تھیں۔